شاہد خاقان عباسی کا بیان مضحکہ خیز ہے، فواد چوہدری

فائل فوٹو


اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ شاہد خاقان عباسی کا الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے استعمال کے خلاف بیان مضحکہ خیز ہے۔

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے استعمال کے خلاف بیان مضحکہ خیز ہے۔

انہوں نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی کو پتہ ہی نہیں ووٹنگ مشین کے سیکیورٹی فیچرز کیا ہیں اور وہ کیسے کام کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نیب نے مریم نواز کو ایک اور کیس میں طلب کرلیا

فواد چوہدری نے کہا کہ بیان پہلے داغ دیا ویسے تو آپ لوگ حالت صدمہ میں ہیں اور مریم بی بی کی نابالغ لیڈر شپ میں آپ لوگ ہوش و حواس اڑا بیٹھے ہیں۔


متعلقہ خبریں