انجلینا جولی براڈ پٹ کے خلاف ثبوت فراہم کرنے کو تیار 

انجلینا جولی براڈ پٹ کے خلاف ثبوت فراہم کرنے کو تیار 

فوٹو: فائل


ہالی ووڈ کی مشہور جوڑی بریڈ پٹ اور انجلینا جولی ایک بار پھر آمنے سامنے آنے کو تیار ہیں۔ 

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق انجلینا جولی بریڈ پٹ کے خلاف عائد الزامات جن میں گھریلو زیادتی شامل ہے کا ثبوت فراہم کرنے کے لئے تیار ہیں۔ 

2016 میں انجلینا کی جانب سے براڈ پٹ سے طلاق کا مقدمہ دائر کرنے  کے بعد بریڈ پٹ پر ایف بی آئی کی تحقیقات شروع کی گئیں تھیں۔ 

مزید پڑھیں: انجلینا جولی اقوام متحدہ کی سیکریٹری جنرل بننے کے لیے پرامید

براڈ پٹ پر بچوں پر تشدد کے الزامات تھے۔ خیال رہے کہ بریڈپٹ اور انجلینا جولی کے چھ بچے ہیں۔ 

خیال رہے کہ ہالی ووڈ کے معروف ستاروں انجلینا جولی اور بریڈ پٹ نے شادی کے دو سال بعد دس سال پرانا تعلق ختم کر دیا تھا۔

انجلینا جولی نے مزاج مختلف ہونے کی بنیاد پر طلاق کا مطالبہ کرتے ہوئے چھ بچوں کی حوالگی کا مطالبہ بھی کیا تھا۔ واضح رہے انجلینا اور بریڈ پٹ کے تین بچے لے پالک ہیں۔

خیال رہے کہ 4 دسمبر 2018 میں ہالی ووڈ کے معروف اداکار بریڈ پٹ اور انجلینا جولی چھ بچوں کی حوالگی سے متعلق حتمی نتیجے پر پہنچ گئے تھے اور سابق جوڑے کے مابین بچوں کی تحویل سے متعلق ایک معاہدہ طے پا گیا تھا۔

انجلینا جولی کے وکیل بلے ڈیجین  نے کہا تھا کہ دو سال کے تلخ مذاکرات کے بعد دونوں اداکار حتمی نتیجے پر پہنچے۔ انجلینا جولی کے وکیل کا کہنا تھا کہ بچوں کی حوالگی کا معاہدہ ہفتوں پہلے طے ہوا تھا جس پر جج اور دونوں فریقین نے دستخط بھی کر دیے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: انجلینا جولی اور بریڈ پٹ ایک بار پھر قریب آنے لگے

وکیل کا کہنا تھا کہ معاہدے میں بچوں کی حوالگی کے سے تجاویز ہیں، جس کی تفصیلات بچوں کے مفاد کو محفوظ رکھنے کے لیے خفیہ رکھی گئی ہیں۔


متعلقہ خبریں