عبدالرزاق کی کرکٹ میں واپسی:پی ٹی وی ٹیم کی قیادت کریں گے


لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر عبدالرزاق نے ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی کا اعلان کردیا۔ چار سال بعد ڈومیسٹک کرکٹ میں واپس آنے والے آل راؤنڈر پاکستان ٹیلی ویژن کرکٹ ٹیم کی  قیادت کریں گے۔

عبدرالرزاق پاکستان کی جانب سے 46 ٹیسٹ، 265  ون ڈے اور 32 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل چکے ہیں۔ انہوں نے اپنا آخری فرسٹ کلاس میچ 2013 میں کھیلا تھا۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے تیسرے سیزن میں عبدالرزاق بطور باؤلنگ کوچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے منسلک تھے۔ انہوں نے خواہش ظاہر کی ہے کہ وہ پی ایس ایل فور کا حصہ بننا چاہتے ہیں۔

پی ایس ایل فور کو بھرپور طریقے سے کامیاب بنانے کے لیے انتظامیہ نے نئی حکمت عملی پرغور شروع کر دیا ہے۔

پاکستان سپر لیگ کے چوتھے سیزن کے میچز جمعرات و جمعہ کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں منعقد کرانے اور ہفتہ واتوارکے میچز پاکستان میں کرانے پرغور کیا جارہا ہے۔

پی ایس ایل تھری میں دبئی اور شارجہ کے میدان معمول کے دنوں میں 80 فیصد خالی رہے تھے۔ لاہور میں ہونے والے میچز کے دوران بھی اسٹیڈیم بھر نہیں سکا تھا۔


متعلقہ خبریں