مرزا آفریدی ڈپٹی چیئرمین سینیٹ بننے پر وزیر اعظم کے مشکور 


مرزا محمد آفریدی نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا عہدہ ملنے پر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ 

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میرے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ بننے سے سابقہ فاٹا کے عوام اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکن خوش ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کی چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سے ملاقات

مرزا محمد آفریدی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے انتخابی اصلاحات کےلیے کمیٹی بنا دی ہے۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ اپوزیشن اور حکومت کو ساتھ لے کر سینیٹ کا ایوان چلائیں گے۔

قبل ازیں وزیراعظم عمران خان نے صادق سنجرانی اور مرزا محمد آفریدی کو چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب ہونے پر مبارکباد دی تھی۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے ایک پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ خوشی ہے کہ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی نشست بلوچستان اورسابقہ فاٹا کو ملی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: یوسف رضا گیلانی کے نام پر مہر لگانے والے 7 سینیٹرز خود سامنے آگئے

وزیر اعظم نے تحریر کیا تھا کہ دونوں افراد کا انتخاب بلوچستان اور سابقہ فاٹا کو قومی دھارے میں لانے کی پالیسی کا عکاس ہے۔ ماضی میں بلوچستان اور سابقہ فاٹا پسماندہ یا پیچھے رہ گئے تھے


متعلقہ خبریں