مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے بغیرخطے امن ممکن نہیں، آرمی چیف



آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے بغیرخطے میں امن کا قیام ممکن نہیں۔

نیشنل سیکیورٹی ڈائیلاگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی چیلنجز کے باوجود پاکستان ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل نہیں ہوا۔ ہمسایوں کے ساتھ تمام  تنازعات پرامن اور باوقار مذاکرات سے حل کرنا چاہتے ہیں۔

آرمی چیف نے کہا کہ نیشنل سیکیورٹی ڈویژن ڈائیلاگ وقت کی ضرورت ہے۔ ہمیں خطے کی خوشحالی کےلیے آگے بڑھناہے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کہتے ہیں پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کی بڑی وجہ مسئلہ کشمیر ہے۔۔ خطے میں امن کیلئے پرامن طور پر مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے۔

آرمی چیف نے کہا ہم چاہتے ہیں کشمیر کا مسئلہ کشمیریوں کی امنگو ں کے مطابق حل ہو۔ پاکستان خطے میں ایک ذمہ دار ملک ہے۔ خطے میں قیام ا من سے دیگر ممالک کی خوشحالی جڑی ہے۔

انہوں ںے کہا کہ خطے میں امن  ہوگا تومعیشت  مضبوط ہوگی اور تمام ممالک  امن سے رہ سکیں گے۔ ہمسایوں کے ساتھ تمام تنازعات پرامن  اور باوقار مذاکرات سے حل کرنا چاہتے ہیں۔

مزید پڑھیں: آرمی چیف جنرل قمر جاوید کا بحرین کا دورہ، اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن خطے میں امن کی ضمانت ہے۔ ہم افغانستان میں قیام امن کے  لیے تعاون فراہم  کررہے ہیں۔

جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ افغانستان بھی سی پیک سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔ خطے میں امن ہوگا تومعیشت  مضبوط ہوگی اور تمام ممالک  امن سے رہ سکیں گے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سیکیورٹی اخراجات بڑھانے کے لیے انسا نی ترقی کی قربانی دینا پڑتی ہے۔ پاکستان اور بھارت میں کشیدگی کی بڑی وجہ مسئلہ کشمیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں آج کثیرالجہتی چیلنجز کا سامنا ہے۔ ان چیلنجز سے نمٹنے کے لیے علاقائی اور عالمی تعاون کی ضرورت ہے۔

سیکیورٹی چیلنجز کے باوجود پاکستان ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل نہیں ہوا۔ ہمسایوں کے ساتھ تمام تنازعات پرامن اور باوقار مذاکرات سے حل کرنا چاہتے ہیں۔


متعلقہ خبریں