کیپٹن ریٹائرڈ صفدر پر انڈہ پھینکنے کی کوشش


پشاور ہائیکورٹ کے باہرمسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر پر انڈہ پھینکنے کی کوشش کی گئی ہے۔

کیپٹن رصفدر پشاور ہائیکورٹ میں  درخواست ضمانت کیس میں پیشی کے لئے آئے تھے۔

ہم نیوز کے مطابق انڈہ کیپٹن صفدر کی بجائے ن لیگی کارکن کو جا لگا۔ انڈہ پھینکنے والا نامعلوم شخص رکشہ میں بیٹھ کر فرار ہوگیا۔

خیال رہے لاہورہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنما شہباز گل پر سیاہی اور انڈہ پھینکا گیا تھا۔ پی ٹی آئی کارکنوں نے انڈے پھینکے والے شخص پر تشدد بھی کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:شہبازگل پر انڈے اور سیاہی پھینک دی گئی

شہباز گل کا کہنا تھا کہ بوکھلائی ہوئی اپوزیشن اوچھےہتھکنڈوں پراترآئی ہے۔ مریم نواز کو بتا دیں کہ میں کسی سے ڈرنے والا نہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے سیاہی اور انڈے پھینکنے والوں کو معاف کر دیا تھا۔  انہوں نے ٹویٹ کیا کہ’مجھ پر حملہ کرنے والوں کو معاف کرتا ہوں، کسی غریب اور نا سمجھ کو جیل میں نہیں دیکھنا چاہتا۔

شہباز گل نے لکھا گزارش ہے کہ ان کے ساتھ کوئی برا سلوک نہ کیا جائے۔ گزشتہ روز عدالت میں لیگی قیادت کی ایما پرمجھ پرحملہ کیا گیا۔ اخلاق سے گرے لوگ دیہاڑی دار افراد کا استعمال کر رہے ہیں۔

 

 

 


متعلقہ خبریں