افغان صوبے فریاب میں دھماکا، سات شہری ہلاک

مقبوضہ کشمیر میں شہید ہونے والوں کی تعداد 4 ہو گئی | urduhumnews.wpengine.com

کابل: افغانستان کے صوبے فریاب میں دھماکے سے سات افراد ہلاک اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔

افغان میڈیا کے مطابق  دھماکا خیز مواد شمال مغربی صوبے فریاب میں سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا۔

پولیس کے ترجمان عبدالکریم یورش کے مطابق دھماکہ اس وقت ہوا جب ایک گاڑی سڑک سے گزر رہی تھی جس میں مقامی دکان دار سوار تھے۔

انتظامی عہدیدار محمد صالح نے سڑک کنارے نصب دھماکے میں ہلاکتوں کی تصدیق کردی۔

فریاب میں موجود کسی شدت پسند تنظیم نے تاحال واقعہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

رواں سال 24 اپریل کو بھی فریاب میں سڑک کنارے نصب کردہ بم پھٹنے سے رینجر کے کمانڈر جنرل فاروق قاتہ سمیت تین گارڈز ہلاک ہو گئے۔


متعلقہ خبریں