نواز شریف نے جنہیں پلاٹس الاٹ کیے ان سے ریکوری کرائی جائے گی، شہزاد اکبر


لاہور: وزیراعظم کے مشیر احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے  نوازشریف نے بطور وزیراعلیٰ 2 ہزار سے زائد پلاٹس الاٹ کیے، یہ پلاٹ جنہیں الاٹ کیے گئے ان سے ریکوری کرائی جائے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہزاد اکبر نے کہا کہ ماضی میں ایک ہزار 52 پلاٹس غیرقانونی الاٹ کیے گئے۔ بدعنوانی کے مرتکب افراد سے ریکوری کی جائے گی۔

مشیر احتساب شہزاد اکبر نے کہا کہ ایک ایک ایم پی اے کے خاندان کو 14،14 پلاٹ الاٹ کیے گئے۔ یہ پلاٹس حکومت ایم پی ایز کو الاٹ کیے گئے۔ 1990 سے یہ بدعنوانیاں چھپی ہوئی تھیں۔ جن لوگوں کو غیر قانونی پلاٹ الاٹ کیے گئے وہ مجرم ہیں۔

مزید پڑھیں: براڈ شیٹ کے سربراہ نے شہزاد اکبر سے متعلق انکشافات کر دیئے

انہوں نے کہا کہ قمرالزمان خان کو دائریکٹر جنرل لاہور ڈولپمنٹ اتھارٹی لگایا گیا تھا۔ 1985 میں غیرجماعتی انتخابات سےایک گروہ پنجاب میں آیا۔ سیاست ایک مقدس کام ہے، سیاست کامقصدخدمت کرناہے،
پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ گزشتہ ادوار میں ایل ڈی اے میں غیرقانونی الاٹمنٹ کی گئی۔ ماضی میں مستحق افراد کے لیے مختص پلاٹس سیاسی شخصیات کو دیئے گئے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ سابق وزیراعلیٰ شہباز شریف نے اپنے ادوار میں غیرقانونی الاٹمنٹس کیں۔ اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ کو تحقیقات کی ہدایت جاری کردی گئیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ قانون کی عمل درای ہو اور نظام شفاف رہے۔


متعلقہ خبریں