ایمیزون کی پہلی بالی وڈ فلم: ہیرو اکشے کمار ہوں گے

بالی وڈ اداکار اکشے کمار کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

ممبئی: امریکی کمپنی ایمیزون بالی وڈ میں پہلی فلم بنا رہی ہے جس میں بالی وڈ کے معروف فلم اسٹار اکشے کمار اپنے فن کے جوہر دکھائیں گے۔

مشہور ٹک ٹاکر جنت مرزا کی فلموں میں انٹری

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایمیزون کی جانب سے یہ اعلان کیا گیا ہے۔ اعلان کے مطابق فلم کا نام رام سیتو ہو گا جو سب سے پہلے سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

اواتار نے سب سے زیادہ کمانے والی فلم کا ٹائٹل واپس لے لیا

خبر رساں ایجنسی کے مطابق عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کی وجہ سے لوگ سینما گھروں کو رخ کرنے سے اجتناب برت رہے ہیں اور فلموں کے شوقین کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ فلمیں گھروں میں ہی دیکھ سکیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Akshay Kumar (@akshaykumar)

بھارت کے سینسر اصول ایمیزون اور نیٹ فلکس جیسی اسٹریمنگ سروسز پر لاگو نہیں ہوتے ہیں لیکن سینما اور ٹی وی پر دکھائی جانے والی فلموں میں سے سین ضرور کاٹ دیے جاتے ہیں لیکن اس کے باوجود گزشتہ دنوں ایمیزون کو تانڈو نامی ڈرامے کی وجہ سے معافی مانگنا پڑی تھی۔

فلموں میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والا خان کون؟

ایمیزون کے بانی جیف بیزوس نے گزشتہ ماہ بھارت کا دورہ کیا تھا تو انہوں ںے بالی وڈ کے فلم سازوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایمیزون ہر ملک میں اچھی کارکردگی دکھا رہا ہے لیکن بھارت سے بہتر کہیں نہیں کر رہا ہے۔


متعلقہ خبریں