یقین کریں: بھارت، گائے کو بچانے والی ٹرین 35 کلو میٹر تک الٹی چلتی رہی

یقین کریں: بھارت، گائے کو بچانے والی ٹرین 35 کلو میٹر تک الٹی چلتی رہی

نئی دہلی: بھارت میں ایک مسافر ٹرین گائے کو بچاتے ہوئے الٹا چلنے لگی جس سے ریلوے حکام کی دوڑیں لگ گئیں۔ بھارتی ریلوے کے حکام نے اس ضمن میں تحقیقات کے احکامات جاری کردیے ہیں جب کہ ٹرین کے ڈرائیور اور گارڈ کو فوری طور پر معطل کردیا گیا ہے۔

بھارت: بندروں کے حملے میں 21 سالہ لڑکی ہلاک

بھارت کے مؤقر نشریاتی ادارے کے مطابق نئی دہلی سے اتر کھنڈ جانے والی مسافر ٹرین میں اس وقت تیکنیکی خرابی پیدا ہوئی جب ڈرائیور نے پٹری پر ایک جانور کو بچانے کی کوشش میں ہنگامی طور پر بریک لگایا۔

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارت کے ریلوے حکام نے بعد میں بتایا کہ وہ جانور گائے تھی جو پٹری پہ آگئی تھی۔ ٹرین کے ڈرائیور نے اسے بچانے کے لیے ہنگامی طور پر بریک کا استعمال کیا تھا۔

بھارت کے نشریاتی ادارے این ڈی ٹی وی کے مطابق جس وقت ڈرائیور نے ہنگامی طور پر بریک کا استعمال کیا تو تیکینیکی خرابی پیدا ہوئی جس کی وجہ سے ٹرین الٹا چلنے لگی۔

بھارتی پولیس بھی پارری گرل کی فین ہو گئی

بھارتی ٹرین کے الٹا چلنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ اس ضمن میں ٹرین کے مسافروں کی جانب سے یہ دعویٰ بھی سامنے آیا ہے کہ الٹا چلنے والی ٹرین نے 35 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا تاہم ریلوے حکام کی جانب سے نہیں بتایا گیا ہے کہ ٹرین نے کتنا فاصلہ طے کیا تھا؟ البتہ ڈرائیور اور گارڈ کو فوری طور پر معطل کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارت کے ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ مسافر ٹرین ایک یارڈ کے پاس رک گئی جس کے بعد تمام مسافروں کو دوسری ٹرین میں منتقل کرکے منزل کی جانب روانہ کردیا گیا۔

بھارتی ریلوے کے حکام کی جانب سے یہ بھی نہیں بتایا گیا ہے کہ الٹا چلنے والی ٹرین کو روکا کس طرح گیا؟ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ریلوے حکام نے اس حوالے سے مبہم سا بیان جاری کیا ہے۔

’بھارتی حکومت کو ایک فنکار کی دوسرے فنکار سے دوستی تک برداشت نہیں‘

خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارت کے وسیع مگر خستہ حال ریلوے نیٹ ورک پر خطرناک حادثات کا ہونا عام سی بات ہے۔


متعلقہ خبریں