پیپلز پارٹی ساتھ چلے تو ٹھیک ورنہ 9 جماعتیں لائحہ عمل دیں گی، نواز اور فضل الرحمان میں اتفاق

پیپلز پارٹی ساتھ چلے تو ٹھیک ورنہ 9 جماعتیں لائحہ عمل دیں گی، نواز اور فضل الرحمان میں اتفاق

سابق وزیراعظم نواز شریف اور پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

زرئع کے مطابق دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ اگر پاکستان پیپلز پارٹی آتی ہے تو ٹھیک ہے ورنہ پی ڈی ایم میں شامل 9 جماعتیں اپنا الگ لائحہ عمل دیں گی۔

ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں نے آئندہ کی سیاسی حکمت اور پی ڈی ایم اتحاد کے لائحہ عمل پر مشاورت کی۔

مزید پڑھیں: پی ڈی ایم اسلام آباد میں حرکت کرتی ہے تو سندھ میں گورنر راج نافذکیا جائیگا، شیخ رشید

ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے جواب کا انتظار ہے۔ دونوں رہنماؤں نے پیپلز پارٹی کے جواب کے بعد پی ڈی ایم اجلاس بلانے پر اتفاق کیا۔

ذرائع کے مطابق لانگ مارچ اور استعفوں سے متعلق لائحہ عمل پر بھی مشاورت کی گئی۔ دونوں رہنماؤں نے جیل بھرو تحریک سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

 


متعلقہ خبریں