قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے خلاف مقدمہ درج کرنیکا حکم

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے خلاف مقدمہ درج کرنیکا حکم

لاہور: عدالت نے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کو قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کے خلاف مقدمہ درج کرنےکا حکم دیا ہے۔

بابر اعظم دنیا کے منہگے ترین کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل

ہم نیوز کے مطابق لاہور کی سیشن عدالت کے ایڈیشنل سیشن جج نے مقامی خاتون حامیزہ مختار کی درخواست پرسماعت کی۔ دوران سماعت ایف آئی اے سائبر کرائمز ونگ نے اپنی رپورٹ عدالت میں پیش کی۔

پیش کی جانے والی رپورٹ میں کہا گیا کہ حامیزہ مختار نے بابراعظم کے خلاف دھمکانے اور بلیک میل کرنے سے متعلق درخواست دی تھی جس پر بابر اعظم کو انکوائری کے لیے طلب کیا تھا لیکن ان کی جگہ ان کے بھائی فیصل اعظم پیش ہوئے تھے۔

2007 میں پاکستان اور جنوبی افریقہ ٹیسٹ میچ میں بال پکر بنا، بابر اعظم

ہم نیوز کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فیصل اعظم نے بابراعظم کے پیش ہونے کے لیے مہلت طلب کی تھی لیکن بابر اعظم ابھی تک انکوائری میں شریک نہیں ہوئے ہیں اور نہ ہی انہوں نے اپنا بیان ریکارڈ کرایا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بابر اعظم کا پیش نہ ہونا ان کے قصوروار ہونے کو ظاہر کرتا ہے۔

بابر اعظم کو اپنا پلان تبدیل کرنا چاہیے، یونس خان کا مشورہ

لاہور کی سیشن عدالت نے ایف آئی اے کو قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانون کے مطابق کارروائی کا حکم دیا ہے۔


متعلقہ خبریں