بابر اعظم: پاکستانیوں نے بھارتیوں کی بولتی بند کردی

بابر اعظم: پاکستانیوں نے بھارتیوں کی بولتی بند کردی

اسلام آباد: پاکستانیوں نے ایک مرتبہ پھر بھارتیوں کی بولتی بند کردی ہے۔ بولتی بند ہونے کے بعد بھارتیوں کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر سناٹا چھا گیا ہے۔

پی ایس ایل: بابر اعظم نے نیا ریکارڈ اپنے نام کر لیا

ہم نیوز کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے جسٹس لیگ کے عنوان سے دنیا کے 6 بہترین کھلاڑیوں کی تصاویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پہ شیئر کی تھیں۔ ان تصاویرمیں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کی تصویر بھی شامل ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی تصویر ٹوئیٹ کرنے پر بھارتیوں نے طوفان بدتمیزی بپا کیا اورحسب عادت آئی سی سی کو برا بھلا کہنے لگے۔

بابر اعظم دنیا کے منہگے ترین کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل

ہم نیوز کے مطابق یہ صورتحال دیکھ کر قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کے مداح بھی میدان میں آگئے اور انہوں نے بھارتیوں کو کھری کھری سنانا شروع کردیں۔

پاکستانیوں نے بھارتیوں کو آئینہ دیکھاتے ہوئے بتایا کہ آئی سی سی کی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بابراعظم کی رینکنگ ویرات کوہلی سے بہتر ہے۔

ہم نیوز کے مطابق پاکستانیوں اور بابراعظم کے مداحوں کی جانب سے دیے جانے والے جوابات پر بھارتیوں کی بولتی بند ہو گئی اور ان کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر سناٹا چھا گیا۔ پاکستانی اس سے قبل بھی متعدد مرتبہ بھارتیوں کی جانب سے کی جانے والی بدتمیزی کا منہ توڑ جواب دے کر بولتی بند کرچکے ہیں۔

آئی سی سی پول میں بابر اعظم نے ویرات کوہلی کو ہرا دیا

سابق آسٹریلوی فاسٹ باؤلر جیسن گلسپی نے فروری 2021 میں کہا تھا کہ پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور انگلینڈ کے وکٹ کیپر بلے باز جوز بٹلر کو آئی سی سی کی دہائی کی ٹی ٹونٹی ٹیم کا حصہ ہونا چاہیے تھا۔


متعلقہ خبریں