گوگل:7 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری اور 10 ہزار ملازمتیں دینے کا اعلان


سان فرانسسکو: گوگل نے ایک سال کے دوران 7 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کرنے اور 10 ہزار ملازمتیں دینے کا اعلان کیا ہے۔ گوگل انٹرنیٹ کی سب سے بڑی کمپنی کا اعزاز رکھتی ہے۔

گوگل کا تاریخ کی سب سے بڑی تبدیلی کا فیصلہ

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق گوگل کے چیف ایگزیکٹیو سندر پچائی نے کہا ہے کہ سرمایہ کاری کے بعد صرف امریکہ میں امسال دس ہزار سے زائد ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق سندر پچائی نے کہا کہ گوگل کی جانب سے یہ سرمایہ کاری معیشت کی بحالی کے حوالے سے کی جا رہی ہے۔

گوگل کے سربراہ نے اس ضمن میں واضح  کیا ہے کہ سرمایہ کاری ٹیکنالوجی کے شعبے میں ہی کی جائے گی۔

گوگل کا موبائل پر سرچنگ کی سہولت میں تبدیلی کا فیصلہ

انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری ایسے ڈیٹا مراکز پر کی جائے گی جنہوں نے وبا کے دور میں انٹرنیٹ سرچنگ، ای میلز اور دیگر خدمات کو بہترین طریقے سے سرانجام دیا ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق سندر پچائی نے کہا کہ ہم امریکی معیشت کی بحالی میں اپنا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسی لیے عملی اقدامات کررہے ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ اب مزید 19 ریاستوں میں نئی کمپنیاں کھولیں گے۔

گوگل میپس پر مزید کارآمد فیچرز متعارف

انہوں نے کہا کہ امریکی ریاست کیلی فورنیا اور سان فرانسسکو میں ایک ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں