پی آئی اے: طیارہ آسمانی بجلی کی زد میں آگیا

پی آئی اے کا طیارہ وزن کے حساب سے نیلام

پی آئی اے


کراچی: قومی ایئر لائن پی آئی اے کا طیارہ پی کے 306 نواب شاہ کے قریب آسمانی بجلی کی زد میں آگیا لیکن خوش قسمتی سے کسی بھی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔

اسد عمر پی آئی اے طیارے میں مختص نشت نہ ملنے پر برہم

ہم نیوز کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے 306 کراچی سے لاہور جارہی تھی کہ نواب شاہ کے قریب اچانک موسم خراب ہونے کے باعث طیارہ آسمانی بجلی کی زد میں آیا۔

اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ کپتان طیارے کو آسمانی بجلی سے بچاتے ہوئے مزید بلندی پر لے گیا۔

ذرائع کے مطابق آسمانی بجلی سے طیارے کے پرائمری ریڈار کو بھی نقصان پہنچا لیکن کپتان نے کمال مہارت سے طیارے کو بحفاظت لاہور ایئرپورٹ پر اتار لیا۔

پی آئی اے کو15 سال میں 5سو ارب روپے کا خسارہ

اس حوالے سے قومی ایئر لائن پی آئی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کپتان کو محسوس ہوا تھا کہ دائیں پر کی جانب بجلی گری ہے لیکن طیارے کے لاہور ایئرپورٹ پر لینڈ کرنے کے بعد جب انجینئرز نے معائنہ کیا تو طیارے پر بجلی گرنے کے آثار دکھائی نہیں دیے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق طیارے کو کلیئر کرنے کے بعد پرواز پی کے 307 لاہور سے کراچی روانہ کردی گئی ہے۔

پی آئی اے کے 2 میزبان پر اسرار طور پر غائب

گزشتہ سال 22 مئی جمعۃ الوداع کے لاہور سے کراچی آنے والا پی آئی اے کا طیارہ ایئرپورٹ کے قریب ماڈل کالونی جناح گارڈن کی رہائشی آبادی پر گر کر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں 97 مسافر جاں بحق ہوگئے تھے جب کہ 2 مسافر معجزانہ طور پر محفوظ رہے تھے۔


متعلقہ خبریں