مریخ کے رازوں سے پردہ اٹھانے کے لیے ناسا کا مشن روانہ


کیلیفورنیا: امریکہ کے خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا نے مریخ  کے رازوں سے پردہ اُٹھانے کے لیے خلائی جہاز روانہ کردیا ۔

کیلیفورنیا کے اسپیس اسٹیشن سے مریخ کی جانب بھیجا جانے والا خلائی جہاز تین سو ملین کلومیٹر کا فاصلہ طے کرکے چھ ماہ  بعد مریخ تک پہنچے گا۔

اس مشن میں مریخ سے پتھر اکٹھے کیے جائیں گے جن کی مدد سے ساڑھے چار ارب سال پہلے کی معلومات جاننے میں مدد ملے گی۔

خلائی جہاز پر نصب ریڈارز کی مدد سے مریخ پر پانی کا کھوج لگایا جائے گا۔ سیارے کا درجہ حرارت معلوم کرنے کے لیے مشن 16 فٹ تک کھدائی بھی کرے گا۔

خلائی مشن کا ایک مقصد مریخ کی تھری ڈی تصاویرزمین پر بھیجنا اورسیارے پر آنے والے زلزلوں کی پیمائش کرنا ہے۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اگر یہ تجربہ کامیاب ہوا تو پتھروں سے بہت سارے راز جاننے میں مدد ملے گی۔

ایک بلین ڈالر کی لاگت سے بھیجے جانے والے مشن میں امریکہ، فرانس، جرمنی اور دیگر یورپی ممالک کے سائنسدان حصہ لے رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں