ن لیگ نے 20 ہزار اور پی ٹی آئی نے 35 ہزار ارب روپے قرض واپس کیا، وزیر اعظم


وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے اپنے دورِ اقتدار میں 20 ہزار ارب روپے جب کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اب تک 35 ہزار ارب روپے کا قرض واپس کیا۔ 

یونیورسٹی آف مالاکنڈ کے نئے بلاک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ملاکنڈ یونیورسٹی کے نئے بلاک کی افتتاح وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو مبارکباد پیش کرتاہوں۔

انہوں نے کہا کہ میراخواب ہے نمل یونیورسٹی بہترین جامعات میں شامل ہوں، کوشش ہے قو م کو بہترین قیادت کا شعور دوں، دنیا کی ساری یونیورسٹیز دیکھ چکاہوں۔

وزیراعظم عمران خان نے کورونا ویکسین لگوالی

عمران خان کا کہنا تھا کہ انسان صرف اپنے لیےجیے تو اس کاکوئی مقصد نہیں، پیسہ کسی کو خوشی نہیں دیتا،اصل خوشی اللہ کوخوش کرنے میں ہے۔ یہ ملک اس لیے نہیں بناتھا کہ شریف اور زرداری، ٹاٹا اور برلا کی جگہ لے لیں۔ 

وزیر اعظم نے کہا کہ 30 سال ملک کا پیسہ چوری ہوتا رہا او ر ان کو بھی نہیں پتہ کتنا ہوا، ادھر تو پیسے کے لیے باپ بھی جھوٹ بولتے ہیں اور اولاد بھی۔

عمران خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ القادر یونیورسٹی میں نوجوانوں کوپتہ چل جائے گا کہ دنیا میں آنے کامقصد کیاہے، القادریونیورسٹی کی بھی ستمبرمیں تکمیل ہوجائےگی، شارٹ کٹ لے کرکسی انسان نے بڑا کام نہیں کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی اور تکنیکی تعلیم وقت کی ضرورت ہے، تکنیکی تعلیم سے نوجوانوں کو روزگار فراہم ہوگا،
نالج اکانومی دنیامیں انقلاب لاتی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پہلا سال بہت مشکل تھا،قرض کی قسطیں دینی تھیں، دوست ممالک نے معیشت بہتر کرنے میں مدد کی، ہمارا تو وقت اس میں گزر جاتاہے کہ قرض کا سود دیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ 50سال کے بعد 2 بڑے ڈیمز بنا رہے ہیں، تعمیری انڈسٹری کو تاریخی سہولتیں فراہم کر رہے ہیں، صنعتوں کی ترقی سے ملک کی ترقی مشروط ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاہورمیں راوی سٹی کے نام سے نیا شہر بنا رہے ہیں، راوی سٹی سے کئی ہزار ارب کی دولت آئے گی۔

وزیر اعظم عمران خان کی وزیر داخلہ شیخ رشید سے ملاقات

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ راوی سٹی سے کئی ہزار ارب کی دولت آئے گی، ہماری توجہ زراعت کے شعبے پر توجہ مرکوز ہے، ڈیم سے ڈی آئی خان میں تین لاکھ ایکڑ زمین کاشت ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ دریائے سندھ کےدائیں کنارے زیتون کے درخت لگانے کے لیے بہترین جگہ ہے، نیا پاکستان کہتا ہوں اس کا مطلب سوچ کوتبدیل کرنا ہے۔


متعلقہ خبریں