عمران خان پاکستان کی مالیاتی خودمختاری کا سودا کر رہے ہیں، احسن اقبال


لاہور: پاکستان مسلم لیگ نواز کے مرکزی جنرل سیکرٹری نے کہا ہے کہ عمران خان پاکستان کی مالیاتی خودمختاری کا سودا کررہے ہیں۔ حکومت اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف کا ذیلی دفتربنانے جارہی ہے۔ 

پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان ہم نے چوری کی ہے توثابت کریں۔ عمران خان مان جائیں آپ نےعوام سے غلط بیانی کی۔ عمران خان مان جائیں آپ کے پاس ٹیم نہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان استعفیٰ دیں اور گھرجائیں۔ یونیورسٹی آف مالاکنڈ مسلم لیگ ن کا منصوبہ ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ وزیراعظم نیب کے سامنے پیش ہوسکتا ہے تو گورنراسٹیٹ بینک کیوں نہیں؟ عمران خان دنیا کے سامنے شفافیت کے مبلغ بنے ہوئے ہیں۔ ایسا ہے تو کیوں اکبرایس بابرسے خوفزدہ ہیں؟

مزید پڑھیں: پانچ سال بعد احتساب ہونا چاہیے کہ ہم نے ملک کیلئے کیا کیا، وزیراعظم

ن لیگی رہنما احسن اقبال نے کہا کہ جس دن آپ کے حقائق کا لوگوں کوپتہ چلے گا ملک سے بھاگ جائیں گے۔ حکومت نے کیوں نہیں کہا کہ کورونا ویکسین خریدنے کیلئے پیسے فراہم کیے۔ پاکستان واحد ملک ہے جو صرف عطیات پر کورونا ویکسین لے رہا ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان نے ایک ڈالرکی بھی کورونا ویکسین نہیں خریدی۔ آج جتنی بھی ویکسین لگ رہی ہے یہ برادر ملک چین کا عطیہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کو آئین کے مطابق نہیں چلایا جارہا ہے۔ نیب قانون سے مسئلہ نہیں ،ہم  نے  بھگت لیا اب عمران خان کی باری ہے۔ شفاف انتخابات کراکر 2018 میں جوغلطی ہوئی اس کا ازالہ کیاجائے۔

ن لیگی رہنما احسن اقبال نے کہا کہ ن  لیگی حکومت کے پاس وژن تھا، مستقبل کی پیش بندی کر رہے تھے۔ اپنا گھر ٹھیک کرنے کا بیان نواز شریف نے دیا تھا تو انہیں اس وقت غدار بنا دیا گیا تھا۔

احسن اقبال نے کہا کہ اگر ان کی بات پر عمل کر لیا جاتا تو ایف اے ٹی ایف والا آج معاملہ نہ ہوتا۔ ملکی سیاست سے اپنا گھر ٹھیک کرنے کا آغاز ہو گا تو ہی ملکی حالات بہتر ہو سکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں