وفاق کو سندھ کے اسپتالوں پر قبضہ نہیں کرنے دیا جائیگا، شازیہ مری

وفاق کو سندھ کے اسپتالوں پر قبضہ کرنے نہیں دیا جائیگا، شازیہ مری

پاکستان یپلز پارٹی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات اور رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے سندھ کے اسپتالوں پر قبضے کی مذمت کرتے ہیں۔ وفاق کو سندھ کے اسپتالوں پر قبضہ نہیں کرنےدیا جائے گا۔

ایک بیان میں  شازیہ مری نے کہا کہ وفاق کی جانب سے کبھی سندھ کے جزیرے اور کبھی سندھ کے اسپتالوں پر قبضے کی کوشیشیں کی جارہی ہیں، یہ تماشہ نہیں چلے گا۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت قومی ادارہ برائے امراض قلب (این آئی سی وی ڈی) اور دیگراسپتال بہترین طریقے سے چلا رہی ہے۔ اندرون اور بیرونِ ملک سے لوگ علاج کیلئے کراچی کے اسپتالوں میں آتے ہیں۔

مزید پڑھیں: سندھ اسمبلی:اسپتالوں میں ادویات فراہم کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور

شازیہ مری نے کہا کہ ان اسپتالوں میں غریب اور متوسط طبقے کیلئے مفت اور معیاری علاج ہوتا ہے۔ اسپتالوں کی نجکاری کر کے مفت علاج کی سہولت چھینی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہلے ہر چیز مہنگی کی اور اب علاج کو بھی مہنگا کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔ وفاقی حکومت کی نااہلی کی وجہ سے ملک کا ہر شعبہ متاثر ہو رہا ہے۔

شازیہ مری نے کہا کہ وفاقی حکومت نے اسلام آباد کے پمز اسپتال اور پولی کلینک اسلام آباد کا جو حال کیا ہے، سب کو پتہ ہے۔ 8 سال میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے خیبرپختونخوا میں کتنے معیاری اسپتال قائم کیے ہیں؟


متعلقہ خبریں