آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سری لنکن چیف آف ڈیفنس کی ملاقات


آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سری لنکن چیف آف ڈیفنس جنرل سلوا  کی ملاقات ہوئی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سری لنکن چیف آف ڈیفنس نے خطے میں پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں سربراہان نے دفاعی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔

مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے بغیرخطے امن ممکن نہیں، آرمی چیف

سری لنکن چیف آف ڈیفنس سٹاف اور آرمی کمانڈر جنرل سلوا نے یادگار شہدا پر حاضری دی۔

جی ایچ کیو آمد پر پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے جنرل سلوا کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔


متعلقہ خبریں