ایک ہفتے میں مہنگائی میں 0.19 فیصد کی کمی ہوئی، ادارہ شماریات

رمضان المبارک

ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردیے ہیں، جس کے مطابق ایک ہفتے میں مہنگائی میں 0.19 فیصد کی کمی ہوئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق مہنگائی کی مجموعی شرح 13.21 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ ایک ہفتے میں 22اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ایک ہفتے میں 9 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 20 میں استحکام رہا۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں ٹماٹر 8 روپے اور انڈے فی درجن 2 روپے 13 پیسے مہنگے ہوئے۔ 5 لیٹر برانڈڈ خوردنی تیل کی قیمتوں میں پانچ روپے 23 پیسے مہنگا ہوا۔

مزید پڑھیں: ایک ہفتے کے دوران انڈے 16 روپے فی درجن مہنگے، ادارہ شماریات

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں آلو، چینی، آٹا، گھی، جلانے کی لکڑی اورمصالحہ جات بھی مہنگے ہوئے۔ ایک ہفتے میں زندہ مرغی 16روپے 95 پیسے سستی ہوئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق پیاز، لہسن، تازہ دودھ،دال مسور، دال مونگ اور ٹوٹا باسمتی چاول سستے ہوئے۔


متعلقہ خبریں