جو بائیڈن کی صحت سے متعلق سوالات اٹھنے لگے


معمر امریکی صدر جو بائیڈن کی صحت سے متعلق سوالات اٹھنے لگے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر اپنے طیارے ایئر فورس ون کی سیٹرھیاں چڑھتے ہوئے متعدد مرتبہ پھسل گئے۔

78 سالہ بائیڈن امریکی ریاست ایٹلانٹا روانہ ہونے کے لیے جہاز پر سوار ہو رہے تھے۔

اس دوران وہ ایک مرتبہ پھسلے تو انہوں نے جہاز کی ریلنگ کو پکڑ لیا تاہم اٹھتے ہوئے وہ دوبارہ پھسلے اور اسی طرح تیسری مرتبہ بھی وہ اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکے اور گر پڑے۔

بعد ازاں جہاز کے اندر پہنچ کر انہوں نے باہر کھڑے لوگوں کو سیلوٹ کیا اور ان کا جہاز بادلوں میں گم ہو گیا۔

روسی صدر پیوٹن کا جوبائیڈن کو آن لائن مناظرہ کا چیلنج

دوسری جانب وائٹ ہاوس کی ڈپٹی سیکرٹری کرین جین نے رپورٹرز کو بتایا کہ جو بائیڈن سو فیصد ٹھیک ہیں۔

ایٹلانٹا پہنچنے پر صدر بائیڈن نے کچھ دیر تک اپنے جہاز میں ہی قیام کیا۔

اس دوران امریکہ کی نائب صدر کاملہ ہیرس کا جہاز لینڈ کیا  اور وہ جوبائیڈن کے جہاز میں چلی گئیں جس کے بعد دونوں سربراہان ائیر فورس ون سے  اتر کر نیچے آ گئے۔


متعلقہ خبریں