مسلم لیگ ن کے رہنما کیخلاف بغاوت پر اکسانے کا مقدمہ درج

فائل فوٹو


لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف کے خلاف بغاوت پر اکسانے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

نمائندہ ہم نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف کے خلاف ریاست سے بغاوت اور سائبر کرائم ایکٹ کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ جاوید لطیف کے خلاف مقدمہ ٹاؤن شپ کے رہائشی جمیل سلیم کی مدعیت میں لاہور کے تھانہ ٹاؤن شپ میں درج کیا گیا۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق جاوید لطیف نے اپنے بیان سے عوام میں خوف ہراس پھیلایا جبکہ جاوید لطیف نے حکومت اور ریاستی اداروں کے خلاف گفتگو کی۔

واضح رہے کہ نجی ٹی وی کے پروگرام میں مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے کہا تھا کہ بے نظیر کی ہلاکت پر تو آصف زراری نے پاکستان کھپے کہہ دیا تھا لیکن اگر مریم نواز کو کچھ ہوا تو پھر پاکستان نہیں کپھے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ملک پر مسلط ٹولے سے قوم کو نجات دیں گے، رانا ثنا اللہ

جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ اگر مریم نوازکو کچھ ہوا تو پھر مشرقی پاکستان والی تاریخ دہرائیں گے۔


متعلقہ خبریں