کورونا: عوام نے احتیاط نہ کی تو صورتحال ہاتھ سے نکل جائے گی، فیصل سلطان


اسلام آباد: وزیر اعظم کے معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ کورونا کیسز کی شرح 4.5 سے بڑھ کر 9 فیصد پر آ گئی ہے۔ کورونا صورتحال کو سنجیدہ لیا جائے۔ عوام نے احتیاط نہ کی تو صورتحال ہاتھ سے نکل جائے گی۔

وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی صحت فیصل سلطان نے کہا ہے کہ کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے اسپتالوں میں دباؤ بڑھ گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے تاہم انتظامی کارروائیوں میں کمی دکھائی دے رہی ہے اور شہریوں نے ایس او پیز پر عمل کرنا چھوڑ دیا ہے۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ کورونا کیسز کا دباؤ اسلام آباد، پنجاب اور پشاور میں دکھائی دے رہا ہے اور کیسز بڑھنے سے ہیلتھ سسٹم پر دباؤ آجاتا ہے۔ کورونا کیسز کی شرح 4.5 سے بڑھ کر 9 فیصد پر آگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند دنوں سے کورونا کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔ شہری احتیاط کریں، ماسک کا استعمال کریں اور سماجی فاصلے کو برقرار رکھیں۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا: لاہور میں کل ویکسینیشن سینٹرز کیوں بند رہیں گے؟

معاون خصوصی نے کہا کہ انتظامیہ سے اپیل ہے کورونا صورتحال کو سنجیدہ لیا جائے اور اگر احتیاط نہ کی گئی تو صورتحال ہاتھ سے نکل سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں کورونا ویکسینیشن کا عمل جاری ہے اور 70 سال کی عمر کے افراد قریبی سینٹر سے ویکسین لگوا سکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں