حسن علی کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ آ گئی


قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کے دوسرے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آگئی ہے۔ 

حسن علی پہلا کورونا ٹیسٹ پازیٹو ہونے پر ٹریننگ کیمپ کا حصہ نہیں بن سکے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: دورہ جنوبی افریقہ و زمبابوے کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان

ذرائع کا کہنا ہے کہ کرکٹر حسن علی کا اب مزید ایک اور کورونا ٹیسٹ ہوگا جس کے بعد ان کی اسکواڈ میں شمولیت کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ  دورہ جنوبی افریقا کے لیے اعلان کردہ قومی وائٹ بال اسکواڈ میں شامل مجموعی طور پر 35 کرکٹرز اور آفیشلز کے کورونا ٹیسٹ لیے گئے تھے۔

16 مارچ کو کروائی گئی اس ٹیسٹنگ میں فاسٹ بولر حسن علی کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد انہیں گھر میں رہنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ 12 مارچ کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جنوبی افریقہ اور زمبابوے سے سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کیا تھا۔ اسکواڈ کا اعلان چیف سلیکٹر محمد وسیم نے کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں خود کو جنوبی افریقہ سے بھی زیادہ محفوظ سمجھا، مارک باؤچر

چیف سلیکٹر محمد وسیم نے اعلان کیا تھا کہ بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی اور ایک روزہ میچز میں قومی ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ شاداب خان ان کے نائب ہوں گے۔


متعلقہ خبریں