ٹوکیو اولمپکس: بین الاقوامی شائقین کو شرکت کی اجازت نہیں ہوگی

ٹوکیو اولمپکس: امریکی میڈیا کی میڈل کے حوالے سے غلط بیانی

 کوورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے سبب بین الاقوامی شائقین کو ٹوکیو اولمپکس 2020 اور پیرا اولمپکس میں شرکت کی اجارت نہیں ہوگی۔

منتظمین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہونے والے ٹوکیو اولمپکس اور پیرا اولمپکس رواں سال موسم گرما میں منعقد ہوں گے جس میں بین الاقوامی شائقین کو شرکت نہیں ہوگی۔ اولمپک گیمز اب 23 جولائی 2021 سے شروع ہوں گے۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق جاپانی حکام نے ٹوکیو اولمپکس اور پیرا اولمپکس کی کمیٹوں کو بتایا ہے کہ کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے سبب بین الاقوامی شائیقن کا ملک میں داخلے کی اجازت کی گارنٹی نہیں دی جاسکتی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کورونا کی نئی اور تیسری لہر کے باعث بیرون ملک مقیم ٹکٹ ہولڈرز شائقین کو رقم کی واپسی کا عمل شروع کردیا گیا ہے تاکہ وہ اپنے سفری منصوبے اس حساب سے ایڈجسٹ کر سکیں۔

مزید پڑھیں: ٹوکیو اولمپکس2021کیلئے نئے قواعدوضوابط کا اعلان

اولمپکس گیمز کے منتظمین کا کہنا ہے کہ جاپانی حکام کے اس اقدام سے تمام شرکا اور جاپانی عوام کے لیے محفوظ کھیلوں کے انعقاد کو یقینی بناے میں مدد ملے گی۔

ٹوکیو اولمپکس کے منتظمین نے حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے کے لیے بھرپور منصوبہ بندی کی ہے۔

دوسری جانب عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جاپان میں اولمپکس کے انعقاد کے حوالے سے عوامی حمایت میں کمی آئی ہے۔

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایک حالیہ سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ 80 فیصد سے زائد افراد کا کہنا ہے کہ گیمز کو منسوخ یا دوبارہ سے ملتوی کر دینا چاہیے۔ بنیادی طور پر اس کی وجہ کووڈ19 ہے


متعلقہ خبریں