این اے 249 ضمنی انتخاب: مسلم لیگ ن نے پیپلز پارٹی کی حمایت مانگ لی


مسلم لیگ ن نے کراچی کے حلقہ این اے 249 میں ضمنی انتخاب کے لیے پیپلزپارٹی سے حمایت مانگ لی۔

بلاول ہاوس کراچی میں چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے ملاقات کی جس میں این اے دو سو انچاس کے ضمنی انتخاب سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

ملاقات کے دوران شاہد خاقان عباسی نے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی سے این اے دو سو انچاس میں ضمنی انتخاب کے دوران لیگی امیدوار مفتاح اسماعیل کی حمایت کرنے کی اپیل کی ۔

حلقہ این اے 249: فیصل واوڈا کی کامیابی کے خلاف شہباز شریف کی درخواست مسترد

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پارٹی مشاورت بعد ن لیگ امیدوار کی حمایت کا فیصلہ کریں گے ۔ ملاقات میں ن لیگ رہنما مفتاح اسماعیل اور پیپلزپارٹی کے نوید قمر اور شیری رحمان شریک تھے۔


متعلقہ خبریں