وزیر اعظم کی اہلیہ بشریٰ بی بی میں بھی کورونا کی تشخیص


وزیراعظم عمران خان کے بعد ان کی اہلیہ خاتون اول بشری بی بی میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق سینیٹر فیصل جاوید نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اورانکی اہلیہ کی جلد صحتیابی کیلئے دعاگو ہیں۔

خیال رہے کہ  وزیر اعظم عمران خان کا آج کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔

وزیر اعظم  کے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے۔

گور نر پنجاب چودھری سرور نے وزیر اعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

چودھری سرور کا کہنا ہے کہ عوام وزیر اعظم عمران خان کی صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں، کورونا میں مزید شدت بہت خطرناک ہے احتیاط لازم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ن لیگی سینیٹر عرفان صدیقی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان میں کورونا کی علامات شدید نہیں ہیں، ان کو ہلکی کھانسی اور ہلکا سا بخار ہے۔

شہباز گل نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو اللہ جلد صحتیاب کرے ، براہ مہربانی اس کو کورونا ویکسین کے ساتھ لنک مت کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ ویکسین لگنے کے کچھ ہفتے کے بعد قوت مدافعت پیدا ہوتی ہے، اپنے بزرگوں اور پیاروں کو ویکسین ضرور لگوائیں، احتیاط کریں۔


متعلقہ خبریں