کورونا: کیٹگری سی میں شامل ممالک کے مسافروں کی پاکستان آمد پر پابندی

ابوظہبی: اتحاد ایئرویز اسرائیل کے لیے روزآنہ اڑانیں بھرے گی

ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے سبب کیٹگری سی میں شامل ممالک کے مسافروں کی پاکستان آمد پر پابندی عائد کردی ہے۔

ڈائریکٹر ایئر ٹرانسپورٹ عرفان صابر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سی کیٹگری میں شامل ممالک کے مسافروں کو 23 تاریخ سے پاکستان داخلے پر پابندی ہوگی۔ کیٹگری سی میں جنوبی افریقہ، برازیل، تنزانیہ سمیت 12 ممالک شامل ہیں۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستانی پاسپورٹ کے حامل شہری نائیکوپ اور پی او سی کارڈ ہولڈرز بھی وطن واپس نہیں آسکیں گے۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے پھیلاوَ کو روکنے کیلئے اس حوالے سے نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر نے فیصلہ کیا۔ بین الاقوامی مسافروں کی پاکستان آمد سے متعلق کوروناایس او پیز میں 5 اپریل تک توسیع ہوگی۔

مزید پڑھیں: کورونا کیسز میں اضافہ، فیصل مسجد بند کر دی گئی

ڈائریکٹر ایئر ٹرانسپورٹ عرفان صابر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی  نے کورونا ایس او پیز کے تحت ممالک کو 3 کٹیگریز میں تقسیم کیا ہے۔

کیٹگری اے میں شامل 21 ممالک کی تعداد کم کر کے 20 کر دی گئی ہے۔ کیٹگری اے میں آسٹریلیا، چین، جاپان، نیپال، سری لنکا اور سعودی عرب شامل ہیں۔ کیٹگری اے میں فجی مراکو اور ویت نام سمیت 20 دیگر ممالک بھی شامل ہیں۔ کیٹگری اے کے مسافروں کیلئے کورونا ٹیسٹ کروانا لازمی نہیں ہے۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کیٹگری بی ممالک سے آنے والے مسافروں کو سفر سے قبل کورونا ٹیسٹ لازمی کروانا ہو گا۔ کیٹگری بی کے مسافروں کا پی سی آر ٹیسٹ کا دورانیہ 72 گھنٹے ہوگا۔


متعلقہ خبریں