رمضان المبارک سے قبل ہی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ


کراچی: رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ ہونے لگا۔

شہر قائد میں رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی مہنگائی کا جن بے قابو ہو گیا۔ کراچی میں ٹماٹر ایک بار پھر 100 روپے کلو تک پنچ گیا جبکہ آلو اور پیاز کی قیمت بھی 30 روپے کلو سے 50 روپے کلو پر پہنچ گئی۔

گائے کا گوشت 700 روپے کلو سے بڑھ کر 740 روپے کلو پر فروخت ہو رہا ہے جبکہ مرغی کے گوشت کی قیمت میں بھی ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے اور مرغی کا گوشت 350 روپے کلو سے بڑھ کر 370 روپے کلو پر پہنچ چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی، 600 دکانیں بند

کراچی میں پھلوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ ایک درجن کیلے کی قیمت 100 روپے اور سیب 200 روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔


متعلقہ خبریں