آئمہ بیگ نے منگنی کی تصدیق کر دی


پاکستانی میوزک انڈسٹری مقبول گلوکارہ آئمہ بیگ نے اداکار شہباز شگری کے ساتھ اپنی منگنی کی تصدیق کردی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام کے اپنے تصدیق شدہ اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی جس میں صرف گلوکار کا ہاتھ نظر آرہا ہے۔

آئمہ بیگ نے ڈائمنڈ کی خوبصورت انگوٹھی پہنی ہوئی۔ گلوکارہ نے تصویر کے کیپشن میں انگوٹھی والا ایموجی بناتے ہوئے اپنے منگیتر شہباز شگری کو ٹیگ کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Aima Baig (@aima_baig_official)

آئمہ بیگ کی اس پوسٹ پر جہاں ان کے مداح  نیک خواہشات کا اظہار کررہے ہیں اور شوبز ستارے بھی آئمہ بیگ اور شہباز شگری کو منگنی کی مبارکباد دے رہے ہیں۔

خیال رہے کہ آئمہ بیگ گلوکاری کے میدان میں اپنا لوہا منوا چکی ہیں جبکہ اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے شہباز شگری ماڈلنگ کے ساتھ ساتھ اداکاری بھی کرتے ہیں، شہباز شگری کی شادی اداکارہ عائشہ لینیا سے ہوئی تھی تاہم ان کے درمیان جون 2018 میں طلاق ہوگئی۔


متعلقہ خبریں