مولانا فضل الرحمان نے کورونا اور ویکسی نیشن پر گمراہ کن بیان دیا، شبلی فراز

وفاقی وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے پیپرا رولز سے استشنیٰ مانگ لیا

وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے کورونا اور ویکسی نیشن پر گمراہ کن بیان دیا ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ کہنا درست نہیں کہ ویکسین لگوانے کے باوجود وزیراعظم کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کسی میں تفریق کرتا ہے نہ ہی کوئی رعایت۔ کورونا متاثرین کی شرح پچھلے 8 ماہ میں سب سے زیادہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان ایسے اتحاد کی صدارت کر رہے ہیں جو اب رہا نہیں۔

شبلی فراز نے کہا کہ مولانا نے کہا کہ مریم نواز کی نیب میں پیشی پر ساتھ جائیں گے،انہیں چاہیے احتجاج کی بجائے رسیدیں پیش کریں۔

ایسا نظام لا رہے ہیں کہ صحافیوں کو وقت پر تنخواہیں ملیں، شبلی فراز

ان کا کہنا تھا کہ دولت بچانے کے لیے قانون موجود ہے، پلی بارگین کر لیں،اداروں پر چڑھ دوڑنا آپ لوگوں کا پرانا وطیرہ ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہمیشہ ان لوگوں نےذاتی مفادکیلئےسیاست کی ہے، ان لوگوں نے کبھی عوام کی خدمت اور آسانی کیلئے آواز بلند نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ معیشت اب بہتری کی جانب چل پڑی ہے، مشکل وقت گزر گیا،حکومت عوام کی خدمت کرتی رہے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ مریم نوازنےبچگانہ سیاست سےصرف اپنی پارٹی کونقصان پہنچایاہے،ملک کی اپوزیشن بچوں کے ہاتھ میں ہے۔ سیاسی نابالغوں نے سیاست کو تباہ کر دیا ہے۔

 


ٹیگز :
متعلقہ خبریں