کورونا کی تیسری لہر شدت اختیار کر چکی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب


وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کورونا کی تیسری لہر شدت اختیار کر چکی ہے، پابندیوں سے بچنے کیلئےعوام کو ایس اوپیز پر من وعن عمل کرنا ہو گا۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کورونا سے بچاؤ کیلئے ماسک اور احتیاطی تدابیر ناگزیر ہیں، ماسک نہ پہننے والے دوسروں کے لیے بھی کورونا کے خطرے کا باعث بن رہےہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کورونا مریضوں کی شرح میں اضافہ بےحد تشویشناک ہے۔ عوام کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کیلیے مزید اقدامات اٹھا سکتے ہیں۔

 مولانا فضل الرحمان نے کورونا اور ویکسی نیشن پر گمراہ کن بیان دیا، شبلی فراز

انہوں نے کہا کہ کورونا میں شدت آنے سے پبلک ہیلتھ سسٹم پر دباؤ بڑھ رہا ہے، پرہیز اور احتیاط کورونا کے علاج کی تکلیف اٹھانے سے بہتر ہے۔


متعلقہ خبریں