امام کعبہ شیخ عبدالرحمن السدیس نے کورونا ویکسین لگوا لی


حرمین شریفین کے امور کے سربراہ امام کعبہ شیخ عبدالرحمن السدیس نے کورونا ویکسین لگوا لی ہے۔ 

اس موقع پر امام کعبہ نے عوام کو پیغام دیا کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لازمی لگوائیں۔

یہ بھی پڑھیں: کیا روزہ کی حالت میں کورونا ویکسین لگوانا جائز ہے؟ مفتی اعظم کا فتویٰ

انہوں نے مزید کہا کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے خلاف جنگ کورونا ویکسین لگوا کر جیتی جا سکتی ہے۔

قبل ازیں سعودی عرب کے مفتی اعظم عبدالعزیز بن عبداللہ آل شیخ نے فتویٰ دیا تھا کہ روزہ کی حالت میں کورونا ویکسین لگوانا جائز ہے۔

مفتی اعظم کا کہنا تھا کہ ویکیسن لگوانے سے روزہ باطل نہیں ہو گا، کورونا ویکسین عضلاتی طور پر لگائی جاتی ہے اس سے روزہ نہیں ٹوٹتا۔ 

دوسری جانب اسلامک افیئرز اینڈ چیریٹیبل ایکٹویٹیز ڈیپارٹمنٹ دبئی کے مفتی اعظم ڈاکٹر محمد عیادہ الکبیسی کا کہنا تھا کہ علما کا اس بات پر اتفاق ہے کہ رگوں یا گوشت میں لگائے جانے والے انجیکشن سے روزہ نہیں ٹوٹتا۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا میں اضافہ: این سی او سی کا سخت پابندیوں کاعندیہ

انہیوں نے مزید تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ اس کے لیے شرط یہ ہے کہ یہ ایسی دوائی نہ ہو جو بھوک مٹانے کیلئے استعمال ہوتی ہو۔


متعلقہ خبریں