امید ہے نیب مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچائے گا، فواد چودھری 

مشترکہ مفادات کونسل: مردم شماری کے مسئلے پر دوبارہ اجلاس بلانے کا فیصلہ

فائل فوٹو


وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ نیب سے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانے کی توقع ہے۔ 

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے ایک پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ ملزمان کوروز تھیٹر لگانے کے مواقع فراہم کرنا مایوس کن ہے۔

فواد چودھری نے کہا کہ نوازشریف اورآصف زرداری کرپٹ نہیں توپھرپاکستان کرپشن فری ملک ہے، اگر ان کو سزائیں نہیں ہوتیں تو نیب بند کر کے ڈھابہ کھول لیتے ہیں۔ ملک کے وسائل ضائع کرنے کا کیا فائدہ؟

مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ایک اوپن ٹینڈر ہے احسن اقبال اپنے دوستوں کو کہیں حصہ لیں۔

یہ بھی پڑھیں: فواد چودھری نے اپوزیشن سینیٹرز کی صلاحیتوں کا اعتراف کیا یا طنز؟

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی کا کہنا تھا کہ بتائیں شفافیت کیلئے کیا اور ہونا چاہیے ٹینڈر میں وہ بھی ڈال لیتے ہیں، مریم نوازجیسی نابالغ سیاستدان کی پش روی نے احسن اقبال کو سٹھیا دیا ہے۔


متعلقہ خبریں