شعیب ملک بڑے سیانے نکلے

Shoaib Malik

اسپورٹس نیوز ویب سائٹ کرک انفو نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر کا انٹرویو کیا جس میں کرکٹر نے ثابت کیا کہ وہ بہت سیانے ہیں۔ 

اس انٹرویو میں شعیب ملک نے مختلف سوالات پر دونوں آپشنز کو اپنے جواب میں شامل کیا اور کسی کو ناراض نہیں کیا لیکن ڈی آر ایس ریویو میں اپنے آپ کو بیگم ثانیہ مرزا سے بہتر قرار دیا۔

انٹرویو میں میزبان نے شعیب ملک سے سوال کیا کہ یونس خان اور مصباح الحق میں ریسلنگ کا مقابلہ کروایا جائے تو کون جیتے گا؟ جس کے جواب میں کرکٹر نے جواب دیا کہ مصباح الحق، یہ ایک بہت دلچسپ میچ ہو گا جو کہ ٹائی بھی ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ثانیہ مرزا نے اپنے سرتاج شعیب ملک کو ’’کالو‘‘ کیوں کہا ؟

ایک اور سوال کہ بیرون ملک کی کسی ٹیم کے کھلاڑی کو بھنگڑا کا کون سا گانا سنوائیں گے؟ کے جواب میں شعیب ملک نے بھنگڑا اسٹائل میں ڈانس کرتے ہوئے کہا ’آجا نچ لے، آجا بھنگڑا پا لے‘۔

کرک انفو کے میزبان نے شعیب ملک سے پوچھا کہ بیگم کے ساتھ فلم دیکھنی ہو تو کون فیصلہ کرے گا کہ کون سی فلم دیکھنی ہے؟ جس پر کرکٹر نے ہنستے ہوئے جواب دیا کہ اگر آپ شادی شدہ ہیں تو آپ خود بھی اس کا جواب بہتر طور پر دے سکتے ہیں، یقیناً بیگم ہی فیصلہ کریں گی۔

اس سوال پر کہڈی آر ایس ریویو میں کون بہتر ہے؟ شعیب ملک نے کہا کہ ٹینس کی بات کی جائے تو ثانیہ مرزا مگر کرکٹ میں تو ظاہر ہے کہ میں ہی بہتر ہوں۔

شعیب ملک نے یہ بھی بتایا کہ گراؤنڈ سے باہر میں زیادہ تر کرکٹ نہیں دیکھتا اور نہ ہی زیادہ اس کے بارے میں زیادہ بات کرتا ہوں۔

انٹرویو میں مایہ ناز آل راؤنڈر سے سوال کیا گیا کہ کس پاکستانی کرکٹر کا یوٹیوب چینل سب سے زیادہ دلچسپ ہے؟ تو انہوں نے جواب دیا شعیب اختر کا کیونکہ ان کی حسِ مزاح بہت اچھی ہے۔ مجھے ہر اس کرکٹر کا کرکٹ چینل پسند ہے جو کرکٹ کے تکنیکی پہلوؤں پر بات کرتا ہو۔

ایک دلچسپ سوال کہ وسیم اکرم اور شعیب اختر میں سے کس فاسٹ بالر کے بال زیادہ اچھے ہیں؟ سعیب ملک نے جواب دیا کہ دونوں کے۔ کیونکہ میں کسی ایک کا نام نہیں لے سکتا۔

یہ بھی پڑھیں: ثانیہ مرزا کی بیٹے اذہان کے ساتھ دلچسپ ویڈیو وائرل

کرک انفو کے میزبان کے اس سوال پر کہ سیالکوٹ کا کون سا کھانا لازمی کھائیں۔  شعیب ملک کاکہنا تھا کہ سیالکوٹ آئیں تو یہاں کی حلوہ پوری ضرور کھائیں۔ انہوں نے بتایا کہ آلو کے پراٹھے میرے پسندیدہ ہیں۔

شعیب ملک نے یہ بھی انکشاف کیا کہ سعید اجمل پاکستانی ٹیم میں سب سے زیادہ اچھی چائے بناتے ہیں۔

پاکستانی آل راؤنڈر کا یہ بھی کہنا تھا کہ کرس گیل ٹی ٹوئنٹی میں سب سے پہلے ڈبل سینچری بنا سکتے ہیں۔ فاسٹ اینڈ فیوریس میں کام کرنے کا موقع ملے تو ٹویوٹا سپرا چلانا پسند کروں گا۔


متعلقہ خبریں