وزیراعظم عمران خان نے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس طلب کرلیا

فوٹو: فائل


وزیراعظم عمران خان نے مشترکہ مفادات کونسل کا 44واں اجلاس 7 اپریل کو طلب کر لیا ہے۔

مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں8نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔ اجلاس میں مردم شماری، تعلیم ، صحت اور دیگر امور کا جائزہ لیا جائے گا۔

وزیراعظم نے کورونا کی تشخیص سے قبل اجلاس 31 مارچ کو طلب کیا تھا۔ کورونا کی تشخیص کے بعد اجلاس ملتوی کر دیا تھا۔

مشترکہ مفادات کونسل یا سی سی آئی پاکستان کا ایک آئینی ادارہ ہے جس کا مقصد وفاق اور صوبوں کے درمیان اختیارات اور دیگر معاملات پر جاری اختلافات کو ختم کرنا ہے۔

سی سی آئی بنیادی طور پر وزیر اعظم پاکستان اور چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ پر مشتمل ہوتا ہے۔

یہ ادارہ 1973ء کی آئین کی روشنی میں قائم کیا گیا تھا۔ سابق صدر مشرف اور آصف علی زرداری دور میں یہ کیبنٹ ڈویژن کے ماتحت ادارہ تھا۔

آئین پاکستان میں اٹھارہویں ترمیم کے بعد یہ ادارہ وزارتِ بین الصوبائی ہم آہنگی کو سونپا گیا ہے۔

 


متعلقہ خبریں