اسلام آباد: کورونا کے باعث 545 افراد جان کی بازی ہار گئے


وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس کے باعث اب تک 545 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ 

گزشتہ 24 گھنٹے کےدوران اسلام آباد میں کورونا کیسز میں اضافہ ہوا ہے، اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 327 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نےکورونا ویکسین لگوا لی

وفاقی دارالحکومت میں کورونا کےفعال کیسز کی تعداد 5ہزار 233 ہے جب کہ  اسلام آباد میں کورونا سے 545 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید20اموات اور 3 ہزار 669 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 13 ہزار863تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 6 لاکھ 30 ہزار471 ہو گئی ہے۔

ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد33 ہزار70ہے۔ 5 لاکھ 83ہزار538 افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 5 ہزار 982 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار479، خیبر پختونخوا 2 ہزار 215، اسلام آباد میں 545، گلگت بلتستان میں 103، بلوچستان میں 203 اور آزاد کشمیر میں 336 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ملک بھر میں واک ان کورونا ویکسینیشن کا عمل جاری

اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد52 ہزار86، خیبرپختونخوا80ہزار37، سندھ 2 لاکھ 63 ہزار290، پنجاب ایک لاکھ 99 ہزار40، بلوچستان19 ہزار342، آزاد کشمیر11 ہزار704اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 972 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور دوسرے مرحلے میں60 سال سے بڑی عمر کے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔


متعلقہ خبریں