وزیر اعظم عمران خان کی تازہ تصویر

وزیراعظم عمران خان کورونا سے صحت یاب ہوگئے

وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے وزیراعظم کی نئی تصویر جاری کی ہے۔ 

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے پیغام میں شہباز گل نے وزیراعظم کی تصویر شیئر کی۔

تصویر کے ساتھ انہوں نے تحریر کیا ’خان صاحب کی آج کی تصویر۔ خان صاحب آج اپنا معمول کا دفتری کام کر رہے ہیں‘۔

شہباز گل نے یہ بھی لکھا کہ ’اللہ کا شکر ہے آپ کی دعاؤں سے وہ comfortable ہیں۔ آپ سب کی دعاؤں اور نیک تمناؤں کا شکریہ‘ ۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم عمران خان نے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس طلب کرلیا

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان میں کورونا کی علامات شدید نہیں ہیں، ان کو ہلکی کھانسی اور ہلکا سا بخار ہے۔


متعلقہ خبریں