مریم نواز پر مقدمات ہیں اور وہ دھمکیاں دے رہی ہیں، شبلی فراز


اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے کہا ہے کہ  مریم نواز کا گزشتہ روز یوتھ کنونشن سے خطاب میں لب ولہجہ مایوس کن تھا۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے کل کہا منہ توڑدیں گے اور زبان کھینچ لیں گے۔ ایسی دھمکیاں مریم نوازکےذہن کی عکاسی کرتی ہیں۔مریم نواز پر مقدمات ہیں اور وہ دھمکیاں دے رہی ہیں۔ میرے خیال میں شاید کل ان کی دھمکی آصف زرداری کیلئے تھی۔

شبلی فراز نے کہا کہ مریم کی تقریرکا مقصد کارکنوں کو اشتعال دلانا تھا۔ مریم نوازجواب دینے کے  بجائے اداروں پر لشکر کشی کی ترغیب دے رہی ہے۔ یہ قانون سے فرار حاصل کرناچاہتے ہیں۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی صفحہ ہستی سے مٹ جائے گی، مریم نواز

سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ اپوزیشن ترغیب دے رہی ہے کہ قانون صرف غریب کیلئے ہے۔ ایسے رویوں اور ہتھکنڈوں سےحکومت دباوَ میں نہیں آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے دین کو ذاتی مفاد کیلئے استعمال کیا۔ پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹم ختم ہوگئی اب ان کی سیاست بھی ختم ہوجائے گی۔ ہم ملک کو قانون اور آئین کے مطابق چلانا چاہتے ہیں۔

شبلی فراز نے کہا کہ یہ اپنی سیاہ کاریوں پر پردہ ڈالنا چاہتے ہیں۔ پہلے بھی ان لوگوں نےن یب پیشی پرہ نگامہ کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور خاتون اول کورونا کے  باعث قرنطینہ میں ہیں۔ کابینہ میں رد وبدل وزیراعظم کا اختیار ہے۔ کابینہ میں تبدیلی کا فیصلہ کپتان کریں گے۔

سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ پہلے بھی پارٹی کا ترجمان تھا، آج بھی اسی حیثیت میں میڈیا کے سامنے ہوں۔

انہوں نے کہا کہ براڈشیٹ کے معاملےاور عدالتی فیصلے کا جائزہ لے کر چند دنوں میں عوام کو آگاہ کریں گے۔ اپوزیشن کو اچھے طریقے سے ڈیل کریں گے۔ سابقہ حکومتوں کی کوشش تھی کہ ادارے کمزور رہیں۔ نیب اورعدالتوں پرحکومت پاکستان کاکوئی اثررسوخ نہیں۔

شبلی فراز نے کہا کہ وزیراعظم کی شروع سے کوشش ہے کہ کرپشن کا خاتمہ ہو۔ حکومت بلیک میلنگ میں نہیں آئےگی،قانون اپناراستہ خود بنائے گا۔


متعلقہ خبریں