آرمی چیف سے نئے ایئر چیف ظہیر احمد بابر کی ملاقات


آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے نئے ایئر چیف ظہیر احمد بابر نے ملاقات کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاک فضائیہ کے نئے سربراہ ظہیر احمد بابر نے راولپنڈی میں جنرل ہیڈ کوارٹر(جی ایچ کیو) کا دورہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نئے ایئر چیف ظہیر احمد بابر کو کمانڈ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

ایئر مارشل ظہیر احمد بابر پاک فضائیہ کے نئے سربراہ مقرر

ملاقات کے دوران آرمی چیف کا کہنا تھا کہ امید ہے نئے ایئر چیف کی کمان میں فضائیہ نئی بلندیوں کو چھوئے گی۔


متعلقہ خبریں