بلاول بھٹو کی تنقید پر ن لیگ کا ردعمل سامنے آ گیا

محمد زبیر نے وائرل ویڈیو کو سازش قرار دے دیا

فائل فوٹو


چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی شریف خاندان پر تنقید پر مسلم لیگ ن کا ردعمل سامنے آ گیا۔

رہنما مسلم لیگ ن محمد زبیر نے کہا کہ بلاول کے سلیکٹ ہونے کے بیان پر کچھ نہیں کہنا، ہم پیپلزپارٹی سے دوریاں نہیں،معاملات حل کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی بیانات کے جواب میں ذاتی نوعیت کے حملے کمزوری کی نشانی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مریم نے ہدایت کی ہے کہ سیاسی بات کا سیاسی جواب دیا جانا چاہیے۔

طلال صاحب! یہ کوئی تنظیم سازی نہیں بلکہ جمہوری جدوجہد ہے، بلاول

یاد رہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ نون کا نام لیے بغیر کہا کہ ہماری رگوں میں سلیکٹ ہونے والا خون نہیں ہے، لاہور کا ایک سیاسی خاندان ماضی میں سلیکٹ ہوتا رہا، سلیکٹ ہونے کا سلسلہ ابھی سے نہیں بہت پہلے سے شروع ہوا۔

انہوں نے کہا کہ  نون لیگ کی نائب صدر پر بات کرنا ہوتی تو اپنے نائب صدر سے کہتا۔

ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم) کا حکومت مخالف لانگ مارچ مؤخر نہیں ہونا چاہیے تھا۔

بلاول نے کہا کہ میرا مؤقف ہے کہ لانگ مارچ مؤخر نہیں ہونا چاہیے تھا، لانگ مارچ کیلئے پیپلزپارٹی نے تیاری کر رکھی تھی۔ میرا سوال ہے کہ اسمبلیوں سے استعفوں کو لانگ مارچ سے نتھی کرنے کا خیال کس کا تھا؟


متعلقہ خبریں