حق خودارادیت کیلئے کشمیریوں کی حمایت جاری رکھیں گے، وزیر اعظم


اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ حق خودارادیت کے حصول کے لیے کشمیریوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔

وزیر اعظم عمران خان نے یوم پاکستان کے موقع پر اپنی پیغام میں کہا کہ برصغیر کے مسلمانوں نے ہندوتوا ذہنیت سے آزادی کے لیے علیحدہ وطن کے قیام کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں قائداعظم کے اتحاد، عقیدے اور نظم  و ضبط کے اصولوں پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے۔ آج کے دن مقبوضہ کشمیر کےعوام سے بھی اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ حق خودارادیت کے حصول کے لیے کشمیریوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں یوم پاکستان ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے

انہوں نے کہا کہ کورونا وبا نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے اور کورونا وبا کا مقابلہ کرنے کے لیے مضبوط رہنے کی ضرورت ہے۔

صدر مملکت عارف علوی نے یوم پاکستان کے موقع پراپنے پیغام میں کہا کہ آج کے دن ہمیں اپنے کشمیری بھائیوں کو یاد رکھنا چاہیے۔ مظلوم کشمیریوں کو بھارتی فورسز نے 7 دہائیوں سے محکوم بنا رکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اقوام عالم کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لینا چاہیے۔ اتحاد، ایمان اور تنظیم کی مدد سے ہم اپنی راہ میں آنے والے کسی بھی چیلنج پر قابو پا سکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں