امریکہ: مسلح شخص کی فائرنگ سے 10 افراد ہلاک

امریکہ: ملسح شخص کی فائرنگ سے 10 افراد ہلاک

فوٹو: فائل


امریکی ریاست کولوراڈو میں مسلح شخص کی فائرنگ سے کم از کم 10 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ 

امریکی میڈیا کے مطابق پولیس نے حملہ آور کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق عینی شاہدین نے  واقعہ کو یوٹیوب پر لائیو اسٹریم بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ سے خصوصی طیارہ کورونا ویکسین لے کر پاکستان پہنچ گیا

یہ وقوعہ مقامی وقت کے مطابق پیر کو دن ڈھائی بجے شروع ہوا جب مشتبہ شخص گروسری سٹور میں داخل ہوا اور فائرنگ شروع کر دی۔

اس کے 20 منٹ بعد بولڈر پولیس نے ٹویٹ کی کہ ایک سٹور مییں گولیاں چلنے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ کئی گھنٹوں کے محاصرے کے بعد پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو کولوراڈو کی کنگز سپر مارکیٹ سے گرفتار کیا۔

کولوراڈو کے گورنر جیرڈ پولس نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے پیغام میں کہا ہے کہ ’اس دکھ کی گھڑی میں میری دعائیں اہل علاقہ کے ساتھ ہیں، ہم اس واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں‘۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ: خطرناک برفانی طوفان سے نظام زندگی درہم برہم

وائٹ ہاؤس کا اس واقعہ کے بابت کہنا ہے کہ مسلح شخص کی جانب سے فائرنگ اور اس سے جانی نقصان کے بارے میں صدر جو بائیڈن کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں