لاہور: کرپشن ثابت ہونے پر 10 سال کی سزا

لاہور: کرپشن ثابت ہونے پر 10 سال کی سزا

لاہور: احتساب عدالت لاہور نے مجرم افتخار احمد کو کرپشن ثابت ہونے پر 10 سال کی سزا سنا دی۔

احتساب عدالت لاہور میں نیب ریفرنس پر اہم فیصلہ سنا دیا گیا۔ مجرم افتخار احمد کو قید کے علاوہ ساڑھے 6 کروڑ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی گئی۔

نیب کے مطابق عدالت نے مجرم کے کرپشن سے بنائے تمام اثاثہ جات بحق سرکاری ضبط کرنے کے احکامات دیے ہیں اور جرمانہ نہ دینے پر مجرم کے موجودہ اثاثہ جات کو بھی ضبط کر لیا جائے گا۔

عدالت نے مجرم کو 10 سال کے لیے کسی بھی سرکاری عہدے کے لیے نااہل قرار دے دیا ہے مجرم افتخار احمد 10 سال کے لیے سرکاری اور نیم سرکاری بینک سے قرض یا لین دین کے لیے بھی نااہل ہو گا۔

عدالت نے مجرم افتخار احمد کو فوری طور پر سینٹرل جیل لاہور منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ افتخار احمد کسٹم افسر تھا جسے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں سزا سنائی گئی۔ نیب لاہور کے  مطابق تحقیقات مکمل کر کے 2017 میں کرپشن ریفرنس عدالت میں دائر کیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں