رکن سندھ اسمبلی بشیر احمد ہالیپوتہ انتقال کر گئے


ٹنڈوباگو: رکن سندھ اسمبلی بشیر احمد ہالیپوتہ انتقال کر گئے۔

بشیر احمد ہالیپوتہ پیپلز پارٹی کے سینئر بزرگ کارکن تھے جو تین بار رکن قومی اسمبلی اور دو بار رکن سندھ اسمبلی کے انتخابات میں کامیابی حاصل کر چکے تھے۔

بشیر احمد ہالیپوتہ کافی دنوں سے علیل تھے اور مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور: کرپشن ثابت ہونے پر 10 سال کی سزا

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بشیر احمد ہالیپوتہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ بشیر احمد ہالیپوتہ کے انتقال کی خبر سن کر صدمے میں ہوں۔


متعلقہ خبریں