مقبوضہ کشمیر میں یوم پاکستان مبارک کے پوسٹرز آویزاں


مقبوضہ کشمیر میں سرینگر سمیت متعدد علاقوں میں یومِ پاکستان مبارک کے پوسٹرز کے ساتھ پاکستان کا جھنڈا بھی لہرایا گیا۔

مقبوضہ کشمیر میں آویزاں کیے گئے یومِ پاکستان کے پوسٹرز میں قائداعظم محمد علی جناح اور حریت رہنماؤں کی تصویریں بھی موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: حق خودارادیت کیلئے کشمیریوں کی حمایت جاری رکھیں گے، وزیر اعظم

کشمیر لبریشن الائنس اور اہل جموں و کشمیر کا کہنا ہے کہ مستحکم پاکستان ہی خطے میں امن کی ضمانت ہے۔

خیال رہے کہ ملک بھر میں یوم پاکستان آج ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔

یوم پاکستان کے تاریخ سازموقع پر توپوں کی سلامی سے دن کا آغازہوا۔ چاروں صوبائی دارالحکومتوں کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ میں 21/21 توپوں کی سلامی ہوئی۔ اس موقع پر فضا نعرہ تکبیر- اللہ اکبر اور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔

ہم نیوز کے مطابق اہل وطن نے نماز فجر میں اللہ تعالیٰ کے حضور سجدہ ریز ہو کر ملک کی سلامتی، بقا اور تحفظ کے لیے خصوصی دعائیں مانگیں۔ مساجد میں پیش امام صاحبان نے تحریک پاکستان میں اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے شہدا کے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کرائی۔

یہ بھی پڑھیں: مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے بغیرخطے امن ممکن نہیں، آرمی چیف

مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب ہوئی اور پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے مزار اقبال پر گارڈز کے فرائض سنبھالے۔ مہمان خصوصی ائیر وائس مارشل ندیم اختر خان نے مزار اقبال پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔


متعلقہ خبریں