بی آر ٹی بارش برداشت نہ کرسکی، چھتوں سے پانی ٹپکنے لگا

کورونا: بی آر ٹی سروس 25 اپریل کو عارضی طور پر معطل رہے گی، ترجمان

فوٹو: فائل


پشاور میں بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آرٹی) بس بارش برداشت نہ کرسکی اور اسٹیشن کی چھتوں سے پانی ٹپکنے لگا۔ 

بی آر ٹی کے گلبہار اسٹیشن میں انڈر پاس کی چھت سے پانی ٹپکنے لگا جس کے باعث بارش کا پانی اسٹیشن کے اندر داخل ہونے لگا۔

قبل ازیں بس کو ایک بار پھر پھر بریک لگ گئی تھی اور صدراسٹیشن پر بس اچانک بند ہوگئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: بی آر ٹی منصوبہ:نیب اور ایف آئی اے کو تحقیقات روکنے کا حکم

بس کے دروازے بھی نہ کھل سکے اور مسافر انتظامیہ کو آوازیں دیتے رہے۔ بس اسٹارٹ نہ ہونے پر مسافروں کو اتار دیا گیا۔

ترجمان ٹرانس پشاور محمد عمیر کا اس بابت کہنا تھا کہ بس میں تکنیکی فالٹ تھا جس کو فورا ٹھیک کرلیا گیا۔

ایسا پہلی مرتبہ نہیں ہوا کہ بی آر ٹی بس اچانک رک گئی ہو۔ چند روز قبل بی آر ٹی بس چلتے چلتے ایک بار پھر جواب دے گئی تھی اور بورڈ بازارکے قریب خراب ہو گئی تھی۔ 

بی آر ٹی بس میں خرابی کے باعث مسافروں کو اتار کردوسری بس میں سوار کیا گیا اور خراب بس کوکرین کے ذریعے  چمکنی ڈپو منتقل کر دیا گیا تھا۔ 

گزشتہ برس دسمبر میں بی آر ٹی بس چلتے چلتے تہکال اسٹیشن کے قریب رک گئی تھی جس کے سبب سروس جزوی طور پر معطل ہوگئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: پیرا شوٹ نہ  کھلنے پر 30 سالہ اسکائی ڈائیور چل بسا

بس تہکال اسٹیشن کے قریب رکی جس کے باعث ٹریک پر بسوں کی قطار لگ گئی۔ ترجمان بی آر ٹی کا کہنا تھا کہ بس میں تکنیکی خرابی آئی تھی اور جسے ٹھیک کرنے کے لیے ٹیکنیشن کو طلب کر لیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں