بچی کو ہراساں کرنے کا الزام: ایف آئی اے کا سب انسپکٹر معطل

بچی کو ہراساں کرنے کا الزام، ایف آئی اے کا سب انسپکٹر معطل

کراچی: جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر مبینہ طور پر 15 سالہ بچی کو ہراساں کرنے کے الزام میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سب انسپکٹر کو معطل کردیا گیا ہے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق سب انسپکٹر کو معطل کرکے زونل ہیڈ کوارٹرز رپورٹ کرنے کا کہا ہے۔ سب انسپکٹر کے خلاف محکمانہ کارروائی بھی شروع کردی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پندرہ سالہ بچی غیر ملکی ایئرلائن کے ذریعہ بحرین سے کراچی پہنچی تھی۔ ایئر پورٹ پر ایف آئی اے افسر نے مبینہ طور پر بچی سے فون نمبر مانگا تھا۔

مزید پڑھیں: مبینہ زیادتی کی کوشش، 19سالہ لڑکی نے زہر کھا کر خودکشی کرلی

ذرائع کے مطابق بچی کے اہل خانہ نے الزام لگایا ہے کہ ایف آئی اے افسر نے بحرین میں آکر ملنے کی خواہش ظاہر کی۔

اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ہماری بچیاں ایئرپورٹ جیسے حساس مقام پر بھی محفوظ نہیں ہیں۔ وفاقی حکومت متعلقہ افسر کے خلاف سخت ایکشن لے۔

اہل خانہ کا کہنا ہے کہ بچی بحرین شہری ہے اس لیےبحرین قونصلیٹ شکایت درج کرادی ہے۔

دوسری جانب ایف ائی اے کے سب انسپکٹر کا کہنا ہے کہ میں نے بچی سے رابطہ نمبر اس لیے مانگا کہ نوٹ کرنا ضروری ہے۔ میں نے بچی سے ازراہ مذاق مٹھائی مانگی تھی۔


متعلقہ خبریں