پیٹرول بحران: کابینہ نے سیکرٹری پیٹرولیم سمیت دیگر افسران کیخلاف کارروائی روکدی

پیٹرول بحران: کابینہ نے سیکرٹری پیٹرولیم سمیت دیگر افسران کیخلاف کارروائی روکدی

فائل فوٹو


وفاقی کابینہ نے گزشتہ سال ملک میں پیٹرول بحران پر بنائے گئے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے انکوائری کمیشن کی رپورٹ پر جزوی عملدرآمد کرتے ہوئے سیکرٹری پٹرولیم سمیت دیگر افسران کے خلاف کاروائی روک دی ہے۔

پیٹرولیم کمیشن نے سیکرٹری پیٹرولیم سمیت دیگر افسران کو قصور وار ٹھہرایا تھا تاہم وفاقی کابینہ نے کمیشن رپورٹ کے برعکس سیکرٹری پٹرولیم سمیت دیگر افسران کے خلاف کاروائی روک دی ہے۔

مزید پڑھیں: پٹرولیم بحران: تحقیقاتی رپورٹ کابینہ میں پیش،وزراء کا سخت ایکشن کا مطالبہ

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے ساڑھے تین ماہ کی  تاخیرکے بعد ایف آئی اے انکوائری کمیشن کی رپورٹ پر جزوی عملدر آمد کرتے ہوئے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور پیٹرولیم ڈیلرز کے خلاف کارروائی کی منظوری دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے مطلوبہ قوانین اور قواعدوضوابط میں بھی ترامیم کی بھی ہدایت کردی ہے۔ وفاقی کابینہ کی ہدایات کی روشنی میں اوگرا کے قانون پر بھی نظرثانی کی جائے گی۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں پیٹرول بحران پر تحقیقاتی کمیشن نے رپورٹ وزیراعظم کو پیش کردی تھی۔ انکوائری رپورٹ میں اوگرا کو ایکٹ آف پارلیمنٹ کے ذریعے تحلیل کرنے اور سیکریٹری پیٹرولیم کے خلاف کارروائی کی سفارش کی گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق گذشتہ سال جون میں پٹرول بحران کے باعث قومی خزانے کو 25 ارب روپے سے زائد کا نقصان پہنچا تھا۔


متعلقہ خبریں